• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42453

    عنوان: ڈرائیور كے لیے قصر كا مسئلہ

    سوال: میرے دفتر سے ۵۰۰ کلومیٹر پر ہماری کمپنی کا کام چل رہا ہے تو کبھی کبھی ڈرئیور کو کچھ سامان خریدنے کے لئے شہر آنا پڑتاہے یعنی ۵۰۰ کل میٹردور اور وہ ڈرئیور رات میں یہیں روک جاتا ہے اور دوسرے دن واپس چلاجاتاہے کیا وہ جب یہاں ہے تو نماز قصر کرے گا یا پوری پڑھے گا؟

    جواب نمبر: 42453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2047-1659/B=1/1434 ڈرائیور اپنے وطن اصلی کے علاوہ 77.25 کلومیٹر دور کہیں اگر ایک مقام پر 15 دن قیام کرے گا تو وہ مقیم ہوجائے گااور پوری نماز پڑھے گا، اور اگر 15سے کم کہیں قیام کرے گا تو وہ مسافر رہے گا اور نماز قصر پڑھے گا۔ صورت مذکورہ میں وہ شہر جہاں وہ سامان لینے کے لیے آتا ہے ڈرائیور کا وطن اصلی ہے تو جب تک اس شہر میں رکے گا وہ پوری نماز پڑھے گا۔ ورنہ قصر کرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند