• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607124

    عنوان:

    سورہٴ فاتحہ سے پہلے تشہد پڑھنا؟

    سوال:

    اگر کسی نے سورة فاتحہ درمیان میں تشہد شروع کی جیسے الحمد للہ و الصلوة و اطیبات ۔الخ اور پھر سورة فاتحہ کو شروع کرکے مکمل کیا تو کیا اس پر سجدہ سہوہ واجب ہے ۔؟ دلیل(حوالہ کتب) کے ساتھ وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 607124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:348-413/L=5/1443

     مذکورہ بالا صورت میں جبکہ شخصِ مذکور نے التحیات پڑھنے کے بعد شروع سے فاتحہ مکمل پڑھ لیا تو اس پر سجدہ سہو لازم نہیں ؛ کیونکہ یہ محل ثناء ہے جس میں تشہد پڑھنے سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوتا ۔

    ولو تشہد فی قیامہ أو رکوعہ أو سجودہ فلا سہو علیہ؛ لأنہ ثناء وہذہ المواضع محل الثناء وعن محمد لو تشہد فی قیامہ قبل قرائة الفاتحة فلا سہو علیہ وبعدہا یلزمہ سجود السہو، وہو الأصح؛ لأن بعد الفاتحة محل قرائة السورة فإذا تشہد فیہ فقد أخر الواجب وقبلہا محل الثناء.[تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق وحاشیة الشلبی 1/ 193)

    ومنہا لو تشہد فی قیامہ بعد الفاتحة لزمہ السجود وقبلہا لا علی الأصح لتأخیر الواجب فی الأول وہو السورة وفی الثانی محل الثناء وہو منہ وفی الظہیریة لو تشہد فی القیام إن کان فی الرکعة الأولی لا یلزمہ شیء وإن کان فی الثانیة اختلف المشایخ فیہ، والصحیح أنہ لا یجب اہ.فقد اختلف التصحیح والظاہر الأول المنقول فی التبیین وغیرہ.[البحر الرائق شرح کنز الدقائق ومنحة الخالق وتکملة الطوری 2/ 105)

    (وإن تشہد فی القیام أو الرکوع أو السجود لا یجب) لأنہ ثناء وہذہ المواضع محل للثناء وعن محمد لو تشہد فی قیامہ قبل قرائة الفاتحة فلا سہو علیہ وبعدہا یلزمہ سجود السہو وہو الأصح کما فی التبیین.[مجمع الأنہر فی شرح ملتقی الأبحر 1/ 149)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند