• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167715

    عنوان: کیا بچوں کو مردوں کی صف میں کھڑا کرنا مکروہ ہے؟

    سوال: کیا بچوں کو بیچ صف میں کھڑے کرنا مکروہ ہے ؟

    جواب نمبر: 167715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:419-536/N=7/1440

    نابالغ اور سمجھ دار بچہ اگر ایک ہو تو وہ مردوں کی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے۔ اور اگر ایک سے زائد ہوں تومردوں کے پیچھے ان کی مستقل صف بنائی جائے۔ ایک سے زائد بچوں کو مردوں کے پیچھے الگ صف میں کھڑا کرنے بجائے انھیں مردوں کی صف میں کھڑا کرنا خلاف سنت ہے؛ البتہ نماز ہوجائے گی۔

    ویصف الرجال ثم الصبیان الخ (تنویر الأبصار مع الدر والرد، کتاب الصلاة، باب الإمامة، ۲: ۳۰۹- ۳۱۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند)،(ویصف) أي: یصفھم الإمام بأن یأمرھم بذلک،… ( ثم الصبیان) ظاھرہ تعددھم، فلو واحداً دخل الصف (الدر المختار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند