• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58048

    عنوان: اگر گھر میں جماعت کی آواز آتی ہو تو کیا اس کے ساتھ نماز ادا کرسکتے ہیں؟

    سوال: (۱) اگر گھر میں جماعت کی آواز آتی ہو تو کیا اس کے ساتھ نماز ادا کرسکتے ہیں؟ (۲) ٹی وی پر لائیو (برا ہ راست نشر) مکہ کی جماعت ہوتی ہے تو کیا اس کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 58048

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 537-530/L=5/1436-U (۱) (۲) اقتداء کے صحیح ہونے کے لیے صرف امام کی آواز آجانا کافی نہیں بلکہ اتصالِ صفوف بھی ضروری ہے؛ لہٰذا اگر مسجد اور گھر کے درمیان طریقِ عام یا ایک بیل گاڑی گذرجانے کا فاصلہ ہو تو گھر میں اقتداء درست نہیں گو گھر میں امام کی آواز آتی ہے، اس تفصیل سے دوسرے سوا ل کا بھی پتہ چل گیا کہ محض ٹیلی ویژن پر دیکھ کر امام حرم کی اقتداء میں نماز درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند