• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 55493

    عنوان: كیا نمازوں میں قرآن ترتیب سے پڑھنا ضروری ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فرض نمازوں میں قرآن مجید کی ترتیب کا لحاظ کرتے ہوئے تلاوت کرنی ہے یا یعنی یہ واجب /سنت /یا مستحب ہے؟

    جواب نمبر: 55493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1719-1446/B=11/1435-U قرآن پاک کی ترتیب کا لحاظ کرتے ہوئے نماز میں پڑھنا سنت ہے، اگر کسی نے خلاف ترتیب سورہ پڑھ دی تو نماز صحیح ہوجائے گی، مگر خلافِ سنت ہونے کی وجہ سے مکروہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند