• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42392

    عنوان: تكبیر تحریمہ سے قبل بسم اللہ كے بارے میں

    سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب کا کہنا ہے کہ تکبیرتحریمہ سے قبل بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھنا چاہئے ، اسکی کیا وجہ ہے؟ آیا یہ بدعت ہے یا مکروہ تحریمی؟

    جواب نمبر: 42392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1682-1133/L=1/1434 تکبیر تحریمہ سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کا ثبوت نہیں ہے، اس لیے آپ کی مسجد کے امام صاحب نے بسم اللہ پڑھنے سے منع فرمایا ہے اور غیر ثابت شدہ امر کو کرنا بدعت کہلاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند