• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170005

    عنوان: حیات انبیاء کے منکر کی امامت کا حکم

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ مماتی کی اقتداء میں نماز جائز ہے یا ناجائز؟

    جواب نمبر: 170005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:925-809/L=9/1440

     قبروں میں انبیا علیہم السلام کا حیات ہونا تواتر ادلہ سے ثابت ہے، حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بلا تاویل انکار کرنے والا بدعتی ہے، ایسے شخص کی اقتدا میں نماز مکروہ ہوگی۔

    قال السیوطی: حیاة النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی قبرہ ھو وسائر الأنبیاء معلومة عندنا علما قطعیا لما قام عندنا من الأدلة فی ذلک وتواترت بہ الأخبار(الحاوی للفتاوی: ۱۴۷/۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند