• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65942

    عنوان: ناسمجھی کی بنا پر واجب توڑنا۔

    سوال: بقیہ رکعات کے بارہ میں دو تین مرتبہ لگاتار مسائل پوچھنے کی وجہ سے اور ذاتی خیالات کے عمل دخل سے تقریباً ایک سال کی نمازیں متاثر ہیں۔ "مسئلہ" ہر دو رکعات کے بعد قعدہ واجب ہے ۔ امام صاحب کے پیچھے ایک رکعت ملی۔ باقی تین کو پورا کرنے کے لیئے ایک رکعت پڑھ کر قعدہ کیا جائے گا۔میں ناسمجھی کی وجہ سے قعدہ نہیں کرتا تھا بلکہ بجائے دوسری رکعت کے تیسری رکعت میں قعدہ کرتا رہا ارو آخر میں سجدہ سہو بھی نہ کیا کیونکہ علم نہ تھا۔ عالم صاحب سے پوچھ کر اس کی تصحیح کر لی۔ یہ کیفیت تقریباً ایک سال رہی۔ سوال یہ ہے ، کیا میں ایک سال کی نمازیں دوبارہ لوٹاؤں؟ ناسمجھی کی کیفیت اوپر بیان کی گئی ہے ۔

    جواب نمبر: 65942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1030-1058/L=9/1437 صورت مسئلہ میں پڑھی گئی نمازیں ہوگئیں ان کا لوٹانا ضروری نہیں؛ البتہ آئندہ اس کا خیال رکھیں کہ دوسری رکعت پر قعدہ کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند