• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163825

    عنوان: گھر کی جماعت میں محرم مستورات کی شرکت کا حکم

    سوال: کیا گھر پر کسی وجہ سے فرض نماز جماعت سے ہو رہی ہے تو اس میں گھر کی مستورات شامل ہو سکتی ہیں جب کہ سب محرم ہوں اور عورتیں سب سے پیچھے صف بنائیں؟

    جواب نمبر: 163825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1193-1058/N=12/1439

    جی ہاں! اگر کسی وجہ سے گھر پر فرض نماز باجماعت ادا کی جائے تو اس میں گھر کی محرم مستورات شامل ہوسکتی ہیں، بہ شرطیکہ عورتوں کی صف مردوں اور بچوں کے پیچھے ہو؛ البتہ عورتوں کے لیے افضل یہی ہے کہ وہ اپنی نمازیں الگ الگ پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند