• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172204

    عنوان: كیا قبر والی مسجد میں نماز ہوجاتی ہے؟

    سوال: جس مسجد میں قبر ہو تو کیا اس مسجد میں نماز ہو جاتی ہے اگر ہوتی ہے تو حوالہٴ مطلوب ہے؟

    جواب نمبر: 172204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1270-1210/H=01/1441

    براہ راست قبر نمازی کے سامنے نہ ہو مثلاً دیوار وغیرہ حائل ہو یا بہت پرانی قبریں ہموار ہو گئی ہوں اور فرشِ مسجد پر کھڑے ہوکر کوئی نماز پڑھے تو ایسی صورت میں نماز درست ہو جاتی ہے۔ مسجد حرام میں جہاں طواف ہوتا ہے اُس میں قبور کا ہونا کتب فقہ و فتاویٰ میں مصرح ہے جیسا کہ طحطاوی علی مراقی الفلاح وغیرہ میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند