• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167956

    عنوان: كیا سنت مؤكدہ چھوڑنے پر وعید آئی ہے؟

    سوال: کیا جس طرح فرض نماز چھوڑنے پر احادیث میں عذاب بتایا گیاہے ، کیا اسی طرح سنت موکدہ نماز کے چھوڑنے پر احادیث ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 167956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 415-357/D=05/1440

    حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے میری سنت چھوڑی وہ کل قیامت میں میری شفاعت سے محروم رہے گا۔ من ترک سنتی لم ینل شفاعتي۔ شفاعت سے محروم کا حکم بھی ایک وعید ہے۔

    اسی لئے فقہاء نے لکھا ہے کہ سنت موٴکدہ بلاعذر چھوڑنے کی عادت بنا لینا باعث گناہ ہے۔ فالاثم لتارک السنة الموٴکدة اخف من الاثم لتارک الواجب، ص: ۷۷، والمراد الترک بلاعذر علی سبیل الاصرار، ج: ۱/۷۷۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند