• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165734

    عنوان: کیا اذان اور اقامت میں قبلہ رخ ہونا ضروری ہے؟

    سوال: کیا اذان اور اقامت میں قبلہ رخ ہونا ضروری نہیں ہے قرآن اور حدیث کی روشنی میں؟

    جواب نمبر: 165734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 117-99/M=2/1440

    ضروری نہیں البتہ اذان و اقامت قبلہ رخ ہو کر کہنا سنت ہے اور حیعلتین (حی علی الصلاة اور حی علی الفلاح) کے وقت التفات (دائیں اور بائیں طرف رخ پھیرنا) بھی مسنون و مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند