• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174218

    عنوان: کیا عشا سے پانچ منٹ پہلے مغرب پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا مغرب کی نماز عشاء کا وقت شروع ہونے سے پانچ منٹ پہلے تک پڑھی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 174218

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:161-135/N=3/1441

    مغرب کا وقت، عشا کا وقت شروع ہونے تک رہتا ہے، یعنی: دونوں کے درمیان کوئی مہمل وقت نہیں ہے؛ لہٰذا اگر کسی نے سفر وغیرہ کی وجہ سے مغرب کی نماز اول وقت میں نہیں پڑھی اور عشا کا وقت شروع ہونے میں پانچ منٹ باقی ہوں تو وہ مغرب کی نماز پڑھ سکتا ہے اور یہ نماز ادا شمار ہوگی، قضا نہیں۔

    ووقت المغرب منہ إلی غروب الشمس وھو الحمرة عندھما وبہ قالت الثلاثة وإلیہ رجع الإمام کما فيشروح المجمع وغیرھا فکان ھو المذھب ووقت العشاء والوتر منہ إلی الصبح الخ (الدر المختار مع رد المحتار، أول کتاب الصلاة، ۲: ۱۷۔ ۱۸، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ: ”وإلیہ رجع الإمام“:أي: إلی قولھما الذي ھو روایة عنہ أیضاً وصرح فی المجمع بأن علیہا الفتوی، وردہ المحقق فی الفتح بأنہ لا یساعدہ روایة ولا درایة الخ وقال تلمیذہ العلامة قاسم في تصحیح القدوري إن رجوعہ لم یثبت لما نقلہ الکافة من لدن الأئمة الثلاثة إلی الیوم من حکایة القولین، ……… قال العلامة قاسم: فثبت أن قول الإمام ھو الأصح ومشی علیہ فی البحر موٴیداً الخ (رد المحتار)، وفی السراج: قولھما أوسع وقولہ أحوط (المصدر السابق) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند