• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602193

    عنوان:

    جس کی داڑھی سنت کے مطابق نہ ہو اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا؟

    سوال:

    مفتی صاحب ہماری مسجد ایک مدرسے کے ساتھ منسلک ہے مدرسے کا قاری صاحب نماز پڑھاتی ہیں۔جب قاری صاحب چھٹی پر جاتے ہیں تو ایک حافظ کو نماز پڑھانے کی خاطر مقرر کرتے ہیں مگر حافظ کی داڑھی ایک مشت سے کم ہے ۔کیا میں اس کے پیچھے نماز ادا کرلوں یا اکیلے نماز پڑھ لوں۔

    جواب نمبر: 602193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 469-401/B=06/1442

     جو شخص ایک مشت سے کم ڈاڑھی رکھتا ہو اس کے لئے نماز پڑھنا فقہاء کرام نے مکروہ لکھا ہے۔ اگر قریب میں کوئی مسجد ہے وہاں کا امام صحیح اور پوری ڈاڑھی رکھتا ہوتو وہاں پڑھ لیا کریں اور اگر قریب میں کوئی دوسری مسجد نہیں ہے تو مجبوری میں اس کے پیچھے پڑھ لیں تاکہ جماعت کا ثواب مل جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند