• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155673

    عنوان: كیا بجر كے بعد سنت ادا كرسكتے ہیں؟

    سوال: امام صاحب نے فجر کی جماعت کی نیت کرلی اور ہم نے بھی امام صاحب کے پیچھے نماز کی نیت کرلی اور ہماری دو رکعت سنت نماز سے پہلے کی ابھی باقی ہیں، تو کیا جماعت کے بعد سنت ادا کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 155673

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:139-133/L=2/1439

    صورت مسئولہ میں فجر کی نماز کے بعداشراق کے وقت سے پہلے اس کی قضا جائز نہیں، اگر آپ پڑھنا چاہتے ہیں تو طلوع شمس کے بعد جب اشراق کا وقت ہوجائے پڑھ لیں، اگرچہ اب اس کی حیثیت سنت موٴکدہ کی نہ ہوگی۔ لا تقضي إذا فاتت بلا فرضٍ بعد الطلوع قبل الزوال استحسانا لأن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قضاہا بعد ارتفاع الشمس (مجمع الأنہر: ۱/۱۴۲) قال محمد رحمہ اللہ: أحب إلي أن أقضیہا إذا فاتت وحدہا بعد طلوع الشمس قبل الزوال (کبیري: ۳۹۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند