• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147467

    عنوان: ٹرین میں بیٹھ کر نماز پڑھنا؟

    سوال: میں ایک طالب علم ہوں اور میں دوسرے صوبے سے اپنا گھر جاتاہوں، کیا میں ٹرین میں بیٹھ کر نماز پڑھ سکتاہوں ، اگر نہ پڑھوں تو میری مغرب کی نماز چھوٹ جائے گی، میرا سفر اس کا طرح کا ہوتاہے کہ مغرب کی نماز کا وقت ٹرین میں شروع ہوتاہے اور ختم ہوتاہے۔

    جواب نمبر: 147467

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 388-359/M=4/1438

     

    اگر آپ قیام پر قادر ہوتے ہیں یعنی ٹرین پر کھڑے ہوکر مغرب کی نماز پڑھ سکتے ہیں تو بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں ہاں اگر بہت زیادہ بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں جس طرح بھی ممکن ہو نماز پڑھ لیں تاکہ نماز چھوڑنے کا گناہ نہ ہو اور بعد میں اس نماز کا اعادہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند