• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56508

    عنوان: کیا ہم قنوت نازلہ میں ہاتھ اٹھاسکتے ہیں؟

    سوال: (۱) آپ نے کہاہے کہ شریعت کے مطابق تصویر کھینچنا اور ویڈیو بنانا حرام اور ناجائز ہے، لیکن میں نے بارہا دیکھا کہ مسجد حرام میں کیمرے لگے ہوئے ہیں نماز ، تراویح اور دوسری سرگرمیوں کی ریکارڈنگ کے لیے ،تو مسجد حرام میں کیمرہ لگانا منع کیوں نہیں ہے؟ (۲) کیا ہم قنوت نازلہ میں ہاتھ اٹھاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 56508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 277-286/L=3/1436-U (۱) حکومت نے نہ جانے کس مصلحت سے و ہاں کیمرے لگوائے ہیں اس کا ہمیں علم نہیں، نفس مسئلہ آپ کو معلوم ہے آپ اسی پر عمل کریں۔ (۳) حنفیہ کے نزدیک قنوتِ نازلہ میں رفعِ یدین کا حکم نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند