• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147364

    عنوان: قربانی كا خون لگے كپڑوں میں نماز پڑھنا؟

    سوال: قربانی کے جانور کا خون اگر کپڑوں میں کم مقدار میں لگا ہو تو کیا نماز ہو جاتی ہے ۔

    جواب نمبر: 147364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 307-335/Sn=4/1438

     

    جانور ذبح کرتے وقت جو خون نکلتا ہے اگر وہ کپڑے یا بدن پر ہتھیلی کی گہرائی کی مقدار یا اس سے کم لگے تو اس کے ساتھ پڑھی گئی نماز صحیح ہوجاتی ہے؛ لیکن اتنی مقدار کو بھی دھوکر نماز پڑھنا چاہیے: وعفا الشارع عن قدر درہم وإن کرہ تحریمًا فیجب غَسْلُہ وما دونہ تنزیہًا إلی آخر ما في رد المحتار (درمختار مع الشامي: ۱/۵۲۰، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند