• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171962

    عنوان: نماز استسقاء کا وقت كیا ہے؟

    سوال: نماز استسقاء کا وقت متعین ہے یا مطلق کسی وقت نماز داء کی جاسکتی ہے.. دوسرا سوال؛ استسقاء کی نماز کا کیا طریقہ ہوتا ہے؟ اس کے اندر خطبہ پانی بھی دیا جاتا ہے کیا؟

    جواب نمبر: 171962

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1120-971/B=12/1440

    چاشت کی نماز کا جو وقت ہے وہی استسقاء کی نماز کا بھی وقت ہے حضرات صاحبین یعنی حضرت امام ابویوسف رحمہ اللہ اور حضرت امام محمد رحمہ اللہ کے نزدیک دو رکعت نماز باجماعت پڑھی جاتی ہے اور قراء ة بالجہر ہوتی ہے، اور بعد میں جمعہ کی طرح دو خطبے بھی دیئے جاتے ہیں۔ صاحبین کا قول ہی معمول بہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند