• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 51830

    عنوان: جماعت میں جب شامل ہوتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہوا چاہئے یا اس میں کتنا فاصلہ ہونا چاہئے؟

    سوال: جماعت میں جب شامل ہوتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہوا چاہئے یا اس میں کتنا فاصلہ ہونا چاہئے؟

    جواب نمبر: 51830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 833-697/B=6/1435-U نماز پڑھنے کے لیے صف میں کھڑا ہو تو ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہو، بیچ میں فاصلہ نہ ہو، حدیث شریف میں آیا ہے وتَرَاصُّوا یعنی کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہوا کرو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند