• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163440

    عنوان: کیا احناف شوافع حضرات کی اقتداء کر سکتے ہیں

    سوال: کیا احناف شوافع حضرات کی اقتداء کر سکتے ہیں نماز وتر میں جبکہ احناف کے صلاة وتر واجب ہے اور شوافع کے نزدیک؟

    جواب نمبر: 163440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1173-967/B=11/1439

    جی ہاں پنجگانہ نماز میں اقتداء کرسکتے ہیں، البتہ رمضان میں وتر کی نماز ان کے پیچھے نہ پڑھیں بلکہ اپنی تنہا وتر پڑھیں، احناف کے یہاں وتر کی نماز ایک سلام سے تین رکعت پڑھنا واجب ہے اور شوافع کے یہاں وتر کی نماز واجب نہیں بلکہ سنت ہے اور پھر وہ لوگ دو سلام سے پڑھتے ہیں۔

    -------------------------

     جواب صحیح ہے البتہ مزید واضح ہو کہ اگر شافعی امام سے کوئی ایسا عمل صادر ہو جس سے احناف کے نزدیک نماز فاسد ہوجاتی ہے اور حنفی مقتدی کو اس کا علم ہوجائے تو حنفی مقتدی کو اپنی نماز لوٹانی ہوگی۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند