• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 14222

    عنوان:

    میرا سوال نماز کے متعلق ہے۔ مغرب کی اذان کے بعد زیادہ سے زیادہ کتنے منٹ تک نماز ہوجاتی ہے؟ او رمغرب کے بعد کم سے کم کتنے وقت کے بعد ہم عشاء کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    میرا سوال نماز کے متعلق ہے۔ مغرب کی اذان کے بعد زیادہ سے زیادہ کتنے منٹ تک نماز ہوجاتی ہے؟ او رمغرب کے بعد کم سے کم کتنے وقت کے بعد ہم عشاء کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 14222

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1028=1028/م

    مغرب کی اذان کے بعد زیادہ وقفہ نہیں کرنا چاہیے، فوراً نماز شروع کردی جائے، مغرب کا وقت ختم ہونے کے بعد ہی عشاء کی نماز پڑھی جاسکتی ہے، ہمارے دیار میں عامةً مغرب کا کل وقت ڈیڑھ گھنٹے سے کچھ کم رہتا ہے، جگہ او رموسم کے اختلاف سے اس میں کمی زیادتی بھی ہوتی رہتی ہے، اس لیے گھنٹہ اور منٹ سے تعیین مشکل ہے۔ غروب آفتاب سے لے کر شفق احمر (آسمان کی سرخی) غائب ہونے تک مغرب کا وقت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند