• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601019

    عنوان: لاحق مقتدی كی نماز میں قرأت كیوں نہیں؟

    سوال:

    لاحق مقتدی کی اپنی چھوٹی ہوئی نماز ادا کرنے میں قرآت نہ کرنے کی قرآن و حدیث سے کیا دلیل ہے ؟

    جواب نمبر: 601019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 160-136/D=04/1442

     لاحق تقدیراً امام کے پیچھے ہے، اس لیے جس طرح وہ مقتدی جو حقیقةً امام کے پیچھے ہو قرأت نہیں کرتا، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: من کان لہ إمام فقراء ة الإمام لہ قراء ة ۔ (موطا محمد، رقم: ۱۲۵، دار إحیاء التراث العربي) یعنی امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو تو امام کا قرأت کرنا مقتدی کا قرأت کرنا ہے۔ تو اسی طرح وہ شخص بھی نماز میں قرأت نہیں کرے گا جو تقدیراً امام کے پیچھے ہے۔

    تبیین الحقائق میں ہے : فصار اللاحق فیما یقضي کأنہ خلف الإمام تقدیراً ، ولہذا لا یقرأ و لایلزمہ السجود بسہوہ الخ (۱/۳۵۳، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند