• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9732

    عنوان:

    ایسی حالت میں مسافر نماز کی قضا قصر کرے یا پوری نماز جب وقت نماز حالت سفر وحضر پر مشتمل ہو۔

    سوال:

    ایسی حالت میں مسافر نماز کی قضا قصر کرے یا پوری نماز جب وقت نماز حالت سفر وحضر پر مشتمل ہو۔

    جواب نمبر: 9732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2379=2120/ د

    نماز کے قصر اور اتمام میں آخر وقت کا اعتبار ہے، اگر اخیر وقت میں مسافر ہے اور نماز نہ پڑھ سکا، تو دو رکعت قضاء کرے اور اگر اخیر وقت میں مقیم ہوگیا اور نماز چھوٹ گئی تو چار رکعت کی قضاء کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند