• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 68246

    عنوان: کیا نماز میں تشہد پڑھتے وقت شہادت کی انگلی اٹھانے میں کوئی فائدہ ہے؟

    سوال: کیا نماز میں تشہد پڑھتے وقت شہادت کی انگلی اٹھانے میں کوئی فائدہ ہے؟

    جواب نمبر: 68246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 903-734/D=11/1437

    أشہد أن لا إلٰہ إلا اللہ یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں جب آدمی زبان سے اس بات کا اقرار کرتا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ہاتھ کے اشارہ سے بھی اس کا اظہار کر دیا جائے۔
    چنانچہ لا إلٰہ پر انگلی اٹھائیں گے اور إلا اللہ پر گرا دیں ہمیں حدیث میں ایسا ہی حکم دیا گیا ہے اس لیے کرتے ہیں فائدہ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند