• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165755

    عنوان: اگر امام قرات یعنی سورة شروع کرتے ہی بھول جائے تو کیا کرے ؟

    سوال: اگر امام قرات یعنی سورة شروع کرتے ہی بھول جائے تو کیا کرے ؟ دوسری سورة شروع کر سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 165755

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 104-60/D=2/1440

    اگر کوئی شخص سورہ شروع کرکے بھول گیا پھر دوسری سورہ شروع کیا تو اس سے نماز فاسد نہ ہوگی لیکن شرط یہ ہے کہ دوسری سورہ شروع کرنے سے پہلے تین تسبیح کے بقدر خاموش نہ رہا ہو اگر تین تسبیح کے بقدر خاموش رہا تو اس پر سجدہٴ سہو لازم ہوگا۔ ان اراد ان یقرأ الفاتحة والسورة ثم نسی ․․․․․ وعامة المشائخ علی انہا لاتفسد (ہندیة: ۱/۱۳۹، ط: اتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند