عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 158203
جواب نمبر: 158203
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:536-407/sn=5/1439
(۱،۲) امام صاحب قراء ت میں کس طرح کی غلطیاں کرتے ہیں، اس کی وضاحت ضروری تھی؛ کیونکہ بعض غلطیاں مفسد صلات ہوتی ہیں، بعض مفسد تو نہیں ہوتیں؛ لیکن ان سے بھی بچنا ضروری ہوتا ہے اور بعض غلطیاں اولیٰ اور غیر اولیٰ کے قبیل سے ہوتی ہیں، صورت مسئولہ میں بہتر ہے کہ قریب کے کسی اچھی قرأت کرنے والے عالم یا مفتی کو بلاکر امام صاحب کی قرأت سنوادیں، قرأت سننے کے بعد وہ اس امام کے پیچھے نماز کے جواز یا عدم جواز کے بارے میں جو حکم بتلائیں اس کے مطابق عمل کیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند