• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607215

    عنوان:

    کتنی عمر کے بچے کو مسجد میں لاسکتے ہیں؟

    سوال:

    سوال : بچوں کا مسجد میں جانا کیسا ہے ؟ کتنی عمر کا بچہ مسجد میں نماز پڑھنے جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 607215

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 364-291/B=04/1443

     جو بچہ چھ سات سال سے کم کا ہو، اُسے مسجد میں نہیں لانا چاہئے۔ سات سال یا اس سے زائد کے بچوں کو مسجد میں لاسکتے ہیں۔ بہت چھوٹے بچوں کو مسجد میں لانے سے حدیث میں ممانعت آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند