• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 21431

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا غیر مقلد کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟ غیر مقلد کون ہیں ؟ اور ان کے کیانشان ہیں؟ یہ لوگ بہت تیزی سے اپنے امام اور لوگوں کو مسجد میں یہاں فٹ کررہے ہیں جو بظاہر تو بہت اسلام ، اسلام کرتے ہیں مگر حقیقت کچھ اور ہے۔ اور سیدھے سادھے مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ گھر کے قریب مسجدوں میں اگر امام غیر مقلد ہیں تو کیا میں گھر پر اکیلے نماز پڑھ لوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21431

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 575=575-4/1431

    غیرمقلد کے احوال اگر اطمینان بخش ہوں مثلاً تقلید کو شرک نہ سمجھتا ہو، ائمہ واسلاف کو لعن وطعن نہ کرتا ہو، فروعات واجبہ میں حنفی مسلک کی رعایت رکھتا ہو وغیرہ تو اس کے پیچھے نماز ہوجائے گی اور اکیلے پڑھنے سے بہتر ہے کہ اس کے پیچھے نماز پڑھ لیں تاکہ جماعت کی فضیلت حاصل ہوجائے اور اگر احوال برعکس ہوں تو اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے احتیاط کیجیے، غیرمقلد لوگ اپنے کو اہل حدیث کہتے ہیں، اجماع اور قیاس کی حجیت کا انکار کرتے ہیں، ایک مجلس کی تین طلاق کو ایک طلاق مانتے ہیں، آٹھ رکعت تراویح کے قائل ہیں، تفصیلی جانکاری کے لیے ?مطالعہٴ غیرمقلدیت? اور ?ادلہٴ کاملہ? وغیرہ کتب کا مطالعہ کیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند