• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42013

    عنوان: فجر کی فرض نماز سے پہلے دو رکعات سنت موَکدہ اگر فرض نماز سے پہلے نہیں پڑھ سکے تو اس کا کیا حکم ہے؟ بعد میں پڑھنی چاہئے یا کیا حکم ہے؟

    سوال: فجر کی فرض نماز سے پہلے دو رکعات سنت موَکدہ اگر فرض نماز سے پہلے نہیں پڑھ سکے تو اس کا کیا حکم ہے؟ بعد میں پڑھنی چاہئے یا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 42013

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1573-996/L=11/1433 فجر کی سنت موٴکدہ اگر آدمی ادا نہ کرسکے تو فجر کی نماز کے بعد اس کی قضا جائز نہیں، اگر کوئی شخص پڑھنا چاہے تو طلوع شمس کے بعد جب اشراق کا وقت ہوجائے پڑھ لے، اگرچہ اب اس کی حیثیت سنت موٴکدہ کی نہ ہوگی لا تقضي إذا فاتت بلا فرضٍ بعد الطلوع قبل الزوال استحسانا لأن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قضاہا بعد ارتفاع الشمس (مجمع الأنہر: ۱/۱۴۲) قال محمد رحمہ اللہ: أحب إلي أن أقضیہا إذا فاتت وحدہا بعد طلوع الشمس قبل الزوال (کبیري: ۳۹۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند