• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 51952

    عنوان: عشاء كی نماز كا وقت

    سوال: عشاء کی نماز پڑھنے کا آخری وقت کیا ہے؟میں ایک کمپنی میں رات کی شفٹ میں کام کررہا ہوں، اس لیے میں سارھے تین بجے گھر پہنچوں گا تو کیا سارٹھے تین بجے عشاء کی نماز پڑھ سکتاہوں؟اگر میں ساڑھے تین بجے اوریا بعد میں عشاء کی نماز پڑھوں توکیا قضاء نمازہوگی؟

    جواب نمبر: 51952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 812-684/B=6/1435-U عشاء کی نماز کا آخری وقت صبح صادق تک ہے، ۱۲ بجے یعنی آدھی رات تک وقت مستحب ہے اس کے بعد سے وقت مکروہ ہے، آپ تین ساڑھے تین بجے بھی عشاء کی نماز پڑھ سکتے ہیں، اگر دو بجے سے پہلے موقعہ مل جائے تو اس وقت پڑھنے کی کوشش کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند