• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2154

    عنوان:

    کیا مردوں اور عورتوں کی نماز کا طریقہ یکساں ہے؟

    سوال:

    کیا مردوں اور عورتوں کی نماز کا طریقہ یکساں ہے؟

    جواب نمبر: 2154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 276/د = 275/د)

     

    عورتوں اور مردوں کی نماز کے ارکانں واجبات قرأت تسبیحات وغیرہ سب یکساں ہیں البتہ بعض ارکان کی کیفیت عورتوں کی مردوں سے مختلف ہوتی ہے، مثلاً :

    (۱) تکبیر تحریمہ کے وقت عورت اپنے دونوں ہاتھوں کو صرف کندھے تک اٹھائے گی۔

    (۲) قیام میں ایک ہتھیلی دوسرے ہتھیلی پر کرکے سینے پر رکھ لے گی۔

    (۳) عورت رکوع میں زیادہ نہیں جھکے گی۔

    (۴) سجدہ پست کرے گی یعنی پیٹ کو ران سے ملالے گی خوب سمٹ کر اور دب کر سجدہ کرے، دونوں کہنی پہلو سے ملالے اور کہنیاں زمین پر رکھ دے۔

    (۵) قعدہ میں اپنے دونوں پاوٴں داہنی طرف نکال دے اور سرین پر بیٹھ جاتے۔

    بہشتی زیور -مصنفہ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی علیہ الرحمہ - میں تفصیل سے عورتوں کی نماز کا طریقہ اور اس کے مسائل لکھے ہوئے ہیں، اس کو منگواکر مطالعہ میں رکھیں یا مختصر رسالہ عورتوں کی نماز سے بھی عورتوں کی نماز کا طریقہ معلوم ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند