• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 54283

    عنوان: صرف قمیص اور بنیان پہن كر نماز پڑھنا

    سوال: کیا کوئی مرد گرمی کی وجہ سے قمیص کے بجائے بنیان اور شلوار پہن کر نماز،قرآن مجیدکی تلاوت، اللہ کا ذکر اور درود شریف پڑھ سکتاہے؟کیوں کہ اس میں مرد کا ستر چھپ جاتاہے، یاد رہے ، بنیان ٹی شرٹ کی طرح کی ہے۔

    جواب نمبر: 54283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1157-1157/M=10/1435-U صرف بنیان اور شلوار پہن کر تلاوت، ذکر اور درود شریف پڑھ سکتے ہیں، نماز چونکہ بہت اہم عبادت ہے تو اس کے شرائط وآداب کا خیال بھی ضروری ہے، کھلی آستین والے کپڑے میں نماز پڑھنے سے کراہت آتی ہے اس لیے بنیان، ٹی شرٹ وغیرہ میں نماز نہ پڑھنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند