• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 18204

    عنوان:

    میں مکروہ کا معنی جاننا چاہتاہوں؟ مکروہات نماز کیا ہیں؟ مکروہات کا نماز میں کیا اثر ہوتا ہے؟

    سوال:

    میں مکروہ کا معنی جاننا چاہتاہوں؟ مکروہات نماز کیا ہیں؟ مکروہات کا نماز میں کیا اثر ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 18204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):383tb=2015-1/1431

     

    جو کام سنت کے خلاف ہوتا ہے وہ مکروہ کہلاتا ے، مکروہ دو قسم کے ہوتے ہیں، ایک ہلکے درجہ کا مکروہ اسے مکروہ تنزیہی کہتے ہیں اور دوسرا بڑے درجہ کا مکروہ ہوتا ہے وہ مکروہ تحریمی کہلاتا ہے، یہ حرام کے قریب قریب عمل میں ہوتا ہے۔ مکروہ میں ثواب کم ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند