• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37143

    عنوان: امام بالغ ہونا افضل ہے یا امام کی عمر کم سے کم کیا ہونا چاہیے؟

    سوال: امام بالغ ہونا افضل ہے یا امام کی عمر کم سے کم کیا ہونا چاہیے؟

    جواب نمبر: 37143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 396=178-3/1433 امامت کے لیے امام کا بالغ ہونا ضروری ہے، نابالغ کی امامت درست نہیں، بلوغت کی مدت ۱۵/ برس ہے، بشرطیکہ اس سے پہلے لڑکے کو احتلام یا انزال نہ ہوتا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند