• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156953

    عنوان: اگر ظہر کی نماز میں ایک رکعات چھوٹ جائے تو دوسری رکعات میں التحیات پڑھنا چاہئے یا نہیں؟

    سوال: اگر ظہر کی نماز میں ایک رکعات چھوٹ جائے تو دوسری رکعات میں التحیات پڑھنا چاہئے یا نہیں؟ کیونکہ چار رکعات نماز میں دو بار التحیات کی مقدار میں بیٹھنا ہے۔

    جواب نمبر: 156953

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:299-262/D=4/1439

    جی ہاں ایک رکعت پوری کرنے پر چونکہ دو رکعت ہوجائے گی اس لیے قعدہ اولیٰ کرکے التحیات پڑھنا ہوگا، پھر تیسری چوتھی رکعت پڑھ کر قعدہٴ اخیرہ کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند