• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 44136

    عنوان: قضائے عمری كا طریقہ

    سوال: مجھے عمری قضا نماز ادا کرنا ہے ، اسکا طریقہ کیا ہے، اور مجھے ایک دن کی کتنی نماز ادا کرنی ہوگی ؟یعنی فجر کے ۲ ، ظہر کے ۴ ، عصر کے ۴ ، مغرب کے ۳ اور عشا کے ۴ ، اور کیا وتر بھی پڑھنا پڑے گا یا اسکا طریقہ بتایئے ۔

    جواب نمبر: 44136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 387-387/M=3/1434 ہرنماز قضا کرتے وقت یہ نیت کرلیں کہ اِس وقت (مثلاً ظہر) کی جتنی نمازیں میرے ذمہ ہیں ان میں سے پہلی کی قضا کرتا ہوں، اسی طریقے پر عصر، مغرب وغیرہ کی نمازیں پڑھیں، قضاء نماز پڑھنے کا وہی طریقہ ہے جو ادا کا ہے البتہ قضا صرف فرض اور واجب کی کرنی ہے، فجر دو، ظہر کی چار، عصر کی چار، مغرب کی تین اور عشاء کی چار فرض اور تین وتر کی قضا کریں گویا ایک دن رات میں کل چھ نمازوں کی قضا کرنی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند