• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153297

    عنوان: ٹخنوں سے نیچے کپڑا پہننا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! ٹخنوں سے نیچے (نماز کے اندر اور نماز کے باہر) پائجامہ / پینٹ یا کوئی اور لباس پہننا یا لٹکانا کیسا ہے؟ براہ کرم قرآن وحدیث کے حوالے سے جواب دیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 153297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1216-1212/sn=12/1438

    ٹخنوں سے نیچے پاجامہ پینٹ یا کوئی اور لباس لٹکانا شرعاً جائز نہیں ہے، مکروہ تحریمی ہے، احادیث میں اس پر جہنم کی وعید آئی ہے، بخاری شریف میں ہے؛ ”ما أسفَل من الکعبین من الإزار ففي النار“ یعنی جو شخص اپنا کپڑا ٹخنے سے نیچے لٹکائے گا وہ جہنم میں جائے گا۔ (بخاری، رقم: ۵۷۸۷، باب ما أسفل من الکعبین ففي النار) اور نماز کے اندر ایسا کرنا تو اور بھی برا ہے، ایک حدیث میں ہے کہ جو آدمی ازار لٹکاکر نماز پڑھے گا اس کی نماز قبول نہ ہوگی۔ عن أبي ہریرة: بینما رجل یصلّي مُسْبلاً إزارہ إذ قال لہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: اذہب فتوضأ فذہب فتوضأ ثم جاء ثم قال: اذہب فتوضأ ثم جاء، فقال لہ رجل یا رسول اللہ! ما لک امرتہ أن یتوضأ؟ فقال: إنہ کان یصلي وہو مسبل إزارہ وإن اللہ جل ذکرہ لا یقبل صلاة مسبل إزارہ (أبوداود، رقم: ۶۳۸، ط: باب الإسبال في الصلاة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند