• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 55695

    عنوان: اسٹیشن وغیرہ جگہوں پر عورتوں كیسے نماز پڑھیں؟

    سوال: کیا عورت اسٹیشن یا ایسی جگہ پر جہاں لوگوں کی آمد و رفت ہو برقعہ پہن کر نماز ادا کر سکتی ہے جبکہ لوگوں کی اس پر نظر پڑتی رہے ؟اور عورت اگر سفر میں جارہی ہو تو کیا وقت سے پہلے فرض نماز پڑھ سکتی ہے ۔ مدلل جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 55695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1510-1069/L=12/1435-U عورت کا نقاب پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے، یوسف عن أبیہ عن أبي حنیفة عن حماد عن إبراہیم أنہ کان یکرہ أن یغطی الرجل فاہ وہو في الصلاة، ویکرہ أن تصلی المرأة وہي متنقیة․ (الآثار لأبي یوسف) اس لیے اگر اسٹیشن پر کوئی ایسی تنہائی کی جگہ مل جائے جہاں عورت چہرہ کھول کر نماز ادا کرلے اور غیر محرم کی نظر بھی نہ پڑے، تو ایسی ہی جگہ پر چہرہ کھول کر نماز ادا کرنا چاہیے؛ البتہ اگر کوئی ایسی جگہ دستیاب نہ ہو اور عورت ایسی جگہ پر نماز ادا کرے جہاں لوگوں کی آمد ورفت ہو تو اس کو چاہیے کہ حجاب کی حالت میں ہی نماز ادا کرلے؛ کیونکہ شریعت میں پردہ کا معاملہ زیادہ سخت ہے بہ نسبت اس کے کہ کسی مکروہ امر کا ارتکاب کیا جائے والقاعدة مشہورة: إذا ابتلیتم ببلیتین فاختاروا أہونہما․ ایسی صورت میں عورت کے لیے وقت سے پہلے نماز پڑھنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند