• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 38022

    عنوان: قیام کے دوران ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے كے بارے میں

    سوال: میں سعودی میں رہتا ہوں، میں قیام کے دوران ناف کے نیچے ہاتھ باندھتا ہوں، لیکن یہاں لوگ اس طریقے کو غلط کہتے ہیں۔ مناسب مشورہ کی درخواست ہے ۔ عربی زبان میں بھی نوٹ کردیں تو بڑی مہربانی ہوگی تاکہ عربوں کو بھی دیکھا سکوں ۔

    جواب نمبر: 38022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 682-682/M=5/1433 ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کو غلط ٹھہرانا تشدد اورتعصب پر مبنی عمل ہے، سنت سے ثابت طریقے کو غلط کہنا جہالت ہے یا زیادتی ہے، آپ ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کو ترک نہ کریں، حدیث میں ہے: عن علي مرفوعاً: ”من السنة وضع الیمنی علی الشمال تحت السرة“ (مسند أحمد: ۱/۱۱۰، الدار قطني: ۱/۱۸۶، السنن الکبری: ۲/۳۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند