• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603925

    عنوان:

    تہجد میں صلاةالتسبیح پڑھنا

    سوال:

    احادیث میں تہجد کی نماز کے نفلوں کی مختلف تعداد آتی ہے ۔ کیا تہجد میں نفل کی جگہ صلاةالتسبیح پڑھی جاسکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 603925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 674-559/D=08/1442

     تہجد کے وقت صلاة التسبیح پڑھی جاسکتی ہے؛ البتہ بہتر ہے کہ صلاة التسبیح پڑھنے سے پہلے دوچار رکعت بہ نیت تہجد پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند