• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 179710

    عنوان: مماتی امام کی اقتداء میں نماز کا حکم 

    سوال: میرا نام محمد بلال ہے میری جہاں رہائش ہے وہاں مسجد میں امام مماتی ہے تو کیامیں اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہوں یا دوسری مسجد جو ذرا فاصلے پر ہے وہاں جاکر پڑھوں ؟کیا مماتی امام کی اقتداء میں نماز جائز ہے ؟ اگر ناجائز ہے تو پڑھی ہوئی نمازوں کا اعادہ ضروری ہے یا نہیں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 179710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 10-9/M=01/1442

    ذرا فاصلے پر جو دو سری مسجد ہے اس کا امام اگر صحیح العقیدہ ہے تو دوسری مسجد میں جاکر نماز پڑھ لیا کریں، مماتی امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا درست نہیں، جو نمازیں مماتی امام کے پیچھے پڑھ لی ہیں وہ بکراہت ہوگئیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند