• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611153

    عنوان:

    سنت فجر قضاطلوع آفتاب كے بعد كی جائے

    سوال:

    سوال : مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ فجر کی سنت اگر فرض سے پہلے نہیں پڑھ سکیں تو فرض کے فورا بعد پڑھ سکتے ہیں طلوع افتاب سے پہلے یا نہیں اگر پڑھ سکتے ہیں تو کوئی حدیث ہوتو رہنمائی فرمائیں اور اگر نہیں پڑھ سکتے تو اس پر بھی کوئی حدیث ہو تو رہنمائی فرمائیں، عین نوازش ہوگی۔

    ہمارے یہاں کچھ حضرات ایسے ہیں جو فرض کا سلام پھیرتے ہی سنت پڑھنے لگتے ہیں اور کہتے ہیں ابھی سورج طلوع نہیں ہوا ۔

    جواب نمبر: 611153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1004-751/D=09/1443

     فجر كی سنت فرض كے بعد نہ پڑھی جائے ہاں سورج نكلنے كے بعد جب سورج بلند ہوجائے تب پڑھیں۔ قال في الدر: وكره نفل بعد صلاة فجر و صلاة عصر لقوله عليه السلام: "لا صلاة بعد العصر حتي تغرب الشمس ولا صلاة بعد الفجر حتي تطلع الشمس" رواه الشيخان (الدر مع الرد: 2/545، فرفور) (اخرجه البخاري: 586، كتاب مواقيت الصلاة)

    قال محمد: وتقضى منفردة بعد الشمس قبل الزوال فلا قضاء لها قبل الشمس ولا بعد الزوال اتفاقاً الخ (حاشية الطحطاوى على المراقي، ص: 453، دارالكتاب ديوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند