• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58445

    عنوان: تكبیر تحریمہ كتنی زور سے كہی جائے؟

    سوال: نماز کے لیے پہلی تکبیر تحریمہ کہتے وقت اللہ اکبر کتنے زور سے کہنا واجب ہے یا پھر کتنے زور سے کہنا ہے؟ براہ کرم ہمیں اس کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 58445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 449-433/H=6/1436-U تنہا نماز پڑھنے والا اتنی زور سے کہے کہ خود سن لے، اور امام ہو تو اتنی آواز بلند کرے کہ مقتدی سن کر اس کی اقتداء میں تکبیر تحریمہ کہہ کر نیت باندھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند