• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606149

    عنوان:

    بغض رکھنے والے کا امامت کرنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    (۱) اگر امام کسی سے بغض رکھتا ہو تو کیا اس کی امامت جائز ہے؟ اور کیا جس کے خلاف وہ امام ہے اس کے پیچھے اس مقتدی کی نماز ہوجائے گی ؟

    (۲) مسجد میں جو لائٹ اور اے سی چلتی ہے اس کا بل نہیں دیا جاتاہے تو کیا اس کا استعمال جائز ہے مسجد میں ؟

    جواب نمبر: 606149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 59-43/M=01/1443

     (۱) نماز ایسے امام کے پیچھے ہوجائے گی لیکن بغض رکھنا بڑا گناہ ہے۔ ہر شخص کو اپنا دل بغض، حسد، کینہ وغیرہ سے پاک و صاف رکھنا چاہئے بالخصوص امام کو اور بھی اہتمام چاہئے، اگر امام کو کسی مقتدی سے کوئی شکایت ہے تو اس سے مل کر معاملہ صاف کرلینا چاہئے۔

    (۲) مسجد کے متولی یا انتظامیہ کمیٹی کو اس پر توجہ دینی چاہئے اور جتنی بجلی استعمال ہو اس کا بِل ادا کرنا چاہئے اور جائز طریقہ پر بجلی کا استعمال ہونا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند