• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170977

    عنوان: کیا شوہر بیوی اس طور پر نماز با جماعت ادا کر سکتے ہیں کہ شوہر امام ہو اور بیوی مقتدی ہو؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا شوہر بیوی اس طور پر نماز با جماعت ادا کر سکتے ہیں کہ شوہر امام ہو اور بیوی مقتدی ہو براہ کرم رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170977

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 950-831/M=09/1440

    جی ہاں شوہر بیوی باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں، اس طرح کہ بیوی پیچھے کھڑی ہوگی، شوہر کے برابر کھڑی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند