• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162692

    عنوان: انگلی سے خون نکلنے کی حالت میں جماعت میں شامل ہونا

    سوال: ایک شخص کی انگلی سے مسلسل خون نکل رہا ہے اور مسجد میں جماعت کھڑی ہونے والی ہے تو کیا یہ شخص اسی حالت میں وضو کرکے جماعت میں شریک ہو سکتا ہے یا خون بند ہونے کا انتظار کرے ؟

    جواب نمبر: 162692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:85-1083/sd=11/1439

     خون نکلنے کی حالت میں جماعت میں شامل ہونا جائز نہیں ہے ، خون نکل کر بہہ جانے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے ، جب خون بند ہوجائے ، تو وضوء کرکے نماز پڑھنی چاہیے ، اگر جماعت نکل جائے ، تو تنہا نماز پڑھ لی جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند