• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 59000

    عنوان: اکثر مساجد میں پلاسٹک کی ٹوکری نما ٹوپیاں رکھی رہتی ہیں یا ایسی ٹوپیاں ہوتی ہیں جو اس قابل نہں ہوتیں کہ انکو اوڑھ کر کسی مجلس وغیرہ میں آدمی جا سکے توکیا اسطرح کی ٹو پی پہن کر نماز ادا کرنا درست ہے ، رہنمائی فرمائیں ۔

    سوال: اکثر مساجد میں پلاسٹک کی ٹوکری نما ٹوپیاں رکھی رہتی ہیں یا ایسی ٹوپیاں ہوتی ہیں جو اس قابل نہں ہوتیں کہ انکو اوڑھ کر کسی مجلس وغیرہ میں آدمی جا سکے توکیا اسطرح کی ٹو پی پہن کر نماز ادا کرنا درست ہے ، رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 59000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 421-386/Sn=7/1436-U ٹوپیاں پلاسٹک کی ہوں یا کپڑے کی، اگر وہ پھٹی پرانی یا میلی کچیل ہونے یا اپنی مخصوص ہیئت کی وجہ سے لوگ انہیں اوڑ ھ کر کسی سنجیدہ مجلس میں جانے میں عار محسوس کریں تو ان کے ساتھ نماز ادا کرنا مکروہ تنزیہی اور خلافِ ادب ہے، وصلاتہ في ثیاب بذلة یلبسہا في بیتہ ومِہنة (درمختار) قال الشامي تحتہ: وفسرہا في شرح الوقایة بما یلبسہ في بیتہ ولا یذہب بہ إلی الأکابر، والظاہر أن الکراہة تنزیہیة اھ (رد المحتار علی الدر المختار: ۲/۴۰۷،ط: زکریا) وہکذا في مسائل نماز (ص: ۵۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند