• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 48714

    عنوان: احناف کے نزدیک اقامت میں کیا افضل ہے ، حی علی الفلاح پر اٹھنا یا اللہ اکبر پر ؟

    سوال: احناف کے نزدیک اقامت میں کیا افضل ہے ، حی علی الفلاح پر اٹھنا یا اللہ اکبر پر ؟

    جواب نمبر: 48714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1661-1216/H=12/1434-U حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اورحضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کا معمولِ مبارک یہی تھا کہ شروع اقامت سے سب کھڑے ہوکر صفیں درست کرنا شروع کردیتے تھے، مسلم شریف: ج۱ ص۲۲۰، میں اسی طرح منقول ہے، اسی کے مطابق احناف بلکہ کل اہل سنت والجماعت کا عمل ہے یہی افضل ہے، جواہر الفقہ میں حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ نے بسط سے کلام فرمایا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند