• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 43382

    عنوان: عصر كی تیسری ركعت پڑھتے ہوئے مغرب كی اذان ہوگئی

    سوال: اگر کسی کی عصر کی نماز میں تاخیر ہو جائے اور وہ نماز پڑھنے کھڑا ہوگیا ، وہ تیسری رکعت پڑھ رہا تھا کہ مغرب کی اذان کی آواز آنے لگی ا س نے جلدی سے رکعت پوری کر کے سلام پھر دیا تو اسکو نماز قضا پڑھنی ہے یا اسکی نماز عصر کی ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 43382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 221-106/L=3/1434 اگر اس نے عصر کی نماز پڑھ لی تھی تو عصر کی نماز مکمل ہوگئی اب اس کی قضا کی ضرورت نہیں، قال في التنویر: وکرہ صلاة إلی قولہ إلا عصر یومہ وفي الشرح: فلا یکرہ فعلہ لأدائہ کما وجب بخلاف الفجر (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند